عالمی برادری لیبیا میں امن، مفاہمت اور قومی یکجہتی کے سفر کی حمایت جاری ر کھے ،سفیر عاصم افتخار احمد

جمعرات 26 جون 2025 02:20

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) پاکستان نےعالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ لیبیا میں امن، مفاہمت اور قومی یکجہتی کے سفر کی حمایت جاری ر کھے ، لیبیا کے اسٹیک ہولڈرز سیاسی مفاہمتی عمل اور منقسم ملک میں اداروں کے دوبارہ اتحاد کے لیے ایک واضح روڈ میپ کی عدم موجودگی کو دور کریں،اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ لیبیا کے عوام کے مضبوط دوست کے طور پر پاکستان لیبیا کی خود مختاری، آزادی، علاقائی سالمیت اور قومی یکجہتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے، لیبیا سے متعلق اقوام متحدہ کے سپورٹ مشن پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران انہوں نےعالمی برادری پر زور دیا کہ وہ لیبیا میں امن، مفاہمت اور قومی یکجہتی کے سفر میں اس کی حمایت جاری رکھے ، انہوں نے کہا کہ ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ لیبیا کی زیر قیادت اور ملکیت سیاسی عمل ہی لیبیا میں پائیدار امن اور استحکام کا واحد راستہ ہے۔