
مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، مزید بادل برسنے کی پیشگوئی، الرٹ جاری
1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں، نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں؛ ڈی جی پی ڈی ایم اے
ساجد علی
جمعرات 26 جون 2025
11:00

(جاری ہے)
ادھر محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، آج اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخواہ، بالائی اور وسطی پنجاب میں اکثرمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر شدید موسلادھار بارش کا امکان ہے، جنوبی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقاما ت پر بارش کی توقع ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشیں ہوں گی، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش ہوگی، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے تیار رہیں، صوبائی کنٹرول روم، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے، 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں اور نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں، بارشوں کا یہ سپیل یکم جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے، شہری احتیاط کریں، بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، شہر ی کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں، بچوں کونشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب نہ جانے دیں، شہری مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
"ووٹ کو عزت دو" نعرہ آج بدل کر "بوٹ کو عزت دو" ہو چکا
-
جعلی حکومت نے رات کی تاریکی میں ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
انصاف کے شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ اور سپریم کورٹ میں ای -آ فس کے باقاعدہ آ غاز کیلئے لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
جیل میں ہونے کے باوجود ایکس اکاؤنٹ کیسے فعال ہی عمران خان کو سوالنامہ دے دیا گیا
-
سیلاب، سیاسی نکتہ نظر سے بالا تر قومی مسئلہ ہے‘ بیرسٹر دانیال چودھری
-
ٹیلی نار کی فروخت؛ ایزی پیسہ سے متعلق ضروری وضاحت جاری کردی گئی
-
عمرایوب اور شبلی فراز کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر حکم امتناع واپس
-
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سپانسرڈ 18 دہشتگرد ہلاک 2 اہلکار زخمی
-
اس ملک میں تو 39 سال بعد قانون کی ڈگری بھی جعلی نکال لی جاتی ہے، آپ تو پھر بھی ایک پلاٹ کے ڈاکو منٹ کی بات کررہے ہیں
-
پاکستان میں 8 برسوں کے دوران زیر زمین پانی میں 5.66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی
-
پاکستان نے کامیابی سے یورو بانڈز کے 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کر دی
-
آئی ایم ایف نے گردشی قرضہ ختم کرنے کے لئے 2031 کی ڈیڈ لائن دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.