
متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر صف اول کی معیشتوں میں شامل، تین بین الاقوامی کریڈٹ ایجنسیوں نے مستحکم خودمختار ریٹنگ دے دی
جمعرات 26 جون 2025 14:36

(جاری ہے)
تینوں عالمی اداروں کا یہ متفقہ موقف متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ مالیاتی حیثیت کو ظاہر کرتا ہے اور اسے دنیا کے ان گنے چنے ممالک کی صف میں شامل کرتا ہے جنہیں بیک وقت تینوں ممتاز اداروں سے مضبوط خودمختار کریڈٹ ریٹنگ حاصل ہوئی ہے۔
اس موقع پر دبئی کے پہلے نائب حکمران، نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ تینوں اداروں کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو مستحکم قرار دینا ملک کی اقتصادی لچک، پالیسیوں کی شفافیت اور عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے اس کامیابی کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت میں طویل المدتی اقتصادی وژن اور نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی گہری نگرانی کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ایسی اقتصادی پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے جو تنوع، شفافیت اور مالیاتی نظم و ضبط پر مبنی ہیں، جن میں غیر تیل آمدنی بڑھانے اور مالیاتی استحکام حاصل کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ یہ تمام اقدامات حکومت کے ادارہ جاتی تعاون اور حکمت عملی پر مبنی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت خزانہ دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گی تاکہ وسائل کے مؤثر انتظام، پیداواری شعبوں کی ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے ملک کی کشش کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ درہم کی خودمختار یِیلڈ کَرو کی ترقی سرمایہ کاروں کے لیے قیمت کا معیار فراہم کرنے میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جس سے مالیاتی منڈی میں شفافیت میں اضافہ ہوا ہے۔تینوں رپورٹس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ متحدہ عرب امارات غیر تیل آمدنی بڑھانے، مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے، خطرات کو مؤثر انداز میں نمٹنے اور دور اندیش مالیاتی پالیسیوں کے ذریعے اقتصادی استحکام کو فروغ دینے میں کامیاب رہا ہے۔ایس اینڈ پی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مضبوط مالی پوزیشن اور حکومتی خودمختار اثاثوں کی طاقت قابل ذکر ہے جبکہ علاقائی جغرافیائی کشیدگی کے باوجود ملک کی داخلی استحکام کی روایت اور خودمختار دولت فنڈز کی وجہ سے اس کے اثرات محدود رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔موڈیز کی رپورٹ میں حکومت کی جانب سے غیر تیل شعبوں کو فروغ دینے، آمدنی کے متنوع ذرائع پیدا کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ہنر مند افراد کو متوجہ کرنے کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔ فچ کی رپورٹ میں اگرچہ علاقائی خطرات کا ذکر کیا گیا، تاہم متحدہ عرب امارات کی جانب سے ان خطرات سے نمٹنے کی مختصر المدتی صلاحیت کو تسلیم کیا گیا ہے جو کہ اس کے ٹھوس مالیاتی ذخائر اور بیرونی سپورٹ پر مبنی ہے۔یہ کامیابی متحدہ عرب امارات کی اس حکمت عملی کا مظہر ہے جو معاشی ترقی اور مالیاتی استحکام کے درمیان توازن قائم کرتے ہوئے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط کرتی ہے اور ملک کو کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے ایک محفوظ، بااعتماد اور مستحکم مرکز کے طور پر مزید اجاگر کرتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، سیاحتی مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق
-
ہیلری کلنٹن کا یوکرین جنگ ختم کرانے پر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کا اعلان
-
ٹرمپ نے شکست نہیں کھائی مگر پیوٹن بازی لے گئے ، سابق امریکی مشیرِ
-
چین میرے دورِصدارت میں تائیوان پرحملہ نہیں کریگا، ٹرمپ
-
امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا جوبائیڈن کے بیٹے کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس
-
غزہ میں انسانیت کا امتحان لیا جا رہا ہے، طیب اردوان
-
امریکی اضافی ٹیرف کے خطرے کے پیش نظر مودی کی گیدڑ بھبکی
-
روسی صدر سے ملاقات پر ٹرمپ کا طاقت کا اظہار یا واقعی صرف استقبال سوشل میڈیا پر بحث جاری
-
میلانیا کا پیوٹن کو یوکرین اورروس میں بچوں کی حالتِ زارسے متعلق خط
-
بھارت اورچین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحالی پرپیش رفت
-
مودی حکومت نے فوجی افسران کو گیم شو میں شامل کر کے ادارے کے وقار کو مجروح کردیا
-
شارجہ فٹبال کلب اور جنرل ٹیک کا اسٹریٹیجک شراکت داری کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.