عوام کے مسائل کا حل صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے ، سردارعامر الطاف خان

مسلم لیگ ن کے وزراء اور ایم ایل ایز کی کارکردگی سب پر بھاری ہے،وزیر ٹیکنیکل ایجوکیشن

جمعرات 26 جون 2025 15:12

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء) وزیر ٹیکنیکل ایجوکیشن و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار عامر الطاف خان نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے ہماری جماعت نے ہمیشہ عوام کا خیال رکھاملک اور ریاست کو ترقی دی اور ریاستی سطح پر متعدد ترقیاتی منصوبے متعارف کرائے ہم محض نعروں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزراء اور ایم ایل ایز کی کارکردگی سب پر بھاری ہے ہم نے حکومت میں آ کر عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ترقیاتی منصوبے عوامی پیکجز دیئے ہماری جماعت کا نام اور کام ریاست میں نمایاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی عوام کی امیدیں مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں ریاست کو ایک مضبوط اور خوشحال خطہ بنانے کے لیے ہم نے عزم کر رکھا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ جس طرح پاکستان اور پنجاب کو مسلم لیگ ن نے بدل کر دکھایا اسی طرز پر آزاد کشمیر میں بھی عوام کے لیے ایسے منصوبے لائے جائیں گے جن سے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے گی ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو ان کے مسائل کا حل ان کے دروازے پر میسر ہو اور انہیں خوشحال بااختیار اور محفوظ مستقبل فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ریاست کے عوام کی مضبوط اور جاندار آواز ہے اور آئندہ بھی عوامی خدمت کے سفر کو پوری قوت سے جاری رکھا جائے گاسردار عامر الطاف نے کہا ہم نے ریاست اور عوام کو ترقی دی عوامی مسائل پر صرف نعرے نہیں، عملی اقدامات کیے مسلم لیگ ن کی کارکردگی ہی ہماری اصل پہچان ہے مسلم لیگ ن عوام کے مسائل جڑ سے ختم کرنا چاہتی ہے تعلیم صحت روزگار اور انفراسٹرکچر جیسے شعبوں میں ہم نے عملی منصوبے دیے ہیںہم صرف وعدے نہیں کرتے بلکہ ان پر عمل کر کے دکھاتے ہیں عوام جانتے ہیں کہ ریاست کو ترقی کی راہ پر صرف مسلم لیگ ن ہی گامزن کر سکتی ہے کشمیر کو ایک مضبوط خوشحال اور خود کفیل ریاست بنانا چاہتی ہے یہ ہمارا مشن ہے جس کے لیے ہم دن رات کام کر رہے ہیں۔