
وزیراعلی سندھ کا بجٹ تخمینوں کے تحت معیشت کو فروغ دینے، مشکلات کا شکار شعبوں کی معاونت کرنے اور عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے اہم ریلیف اقدامات کا اعلان
جمعرات 26 جون 2025 17:28

(جاری ہے)
خراب موسم اور کم فصلوں کی کاشت کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ڈرینیج سیس ختم کردیا گیا ہے۔
مختلف ریونیو چارجز میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میںانتقال فیس مصدقہ نقول کی فیس ،سیلز سرٹیفکیٹ ،سولونسی سرٹیفکیٹ ،وراثتی سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔کمرشل گاڑیوں پر سالانہ ٹیکس کم کرکے صرف 1,000 روپے کردیا گیا، جس سے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبے کو بڑا ریلیف ملے گا۔وزیراعلی نے سات قوانین میں ترامیم یا ان کے خاتمے کی تجاویز پیش کیں، جنہیں اسمبلی نے منظور کرلیا۔ ان قوانین میںاسٹامپ ایکٹ، 1899،موٹر وہیکلز ایکٹ، 1939،سندھ انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی ایکٹ، 1958 (منسوخ) ،سندھ موٹر وہیکل ٹیکسیشن ایکٹ، 1958،سندھ فنانس ایکٹ، 1964 سیکشن 11 (پروفیشنل ٹیکس ختم)،سندھ سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ، 2011 سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ، 2013 سیکشن 95 (لوکل سیس ختم) شامل ہیں۔آئندہ تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس پر اسٹامپ ڈیوٹی اب صرف 50 روپے ہوگی۔موٹر سائیکل انشورنس سے استثنی: مالی سال 2025-26 سے دو پہیہ گاڑیاں لازمی انشورنس کی شرط سے مستثنی ہوں گی۔تفریحی ڈیوٹی کا خاتمہ: سینما، تھیٹر، آرٹ کونسلز، واٹر پارکس اور ثقافتی تقاریب پر سے تمام ٹیکس ختم کر دیے گئے ہیں۔موٹر وہیکل اور پروفیشنل ٹیکس میں بڑی کمی کی گئی ہے اورکمرشل گاڑیوں پر ٹیکس: صرف 1,000 روپے سالانہ ہوگا۔پروفیشنل ٹیکس کا خاتمہ کردیا گیا ہے چھوٹے کاروباروں کے لیے چھوٹ کی حد میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔40 لاکھ روپے سالانہ ٹرن اوور والے کاروبار اب سیلز ٹیکس سے مستثنی ہوں گے۔ریسٹورنٹس اور کیٹررز کی چھوٹ کی حد 25 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ کر دی گئی، جس سے سالانہ 40 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔لوکل سیس کے خاتمہ: سے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی اور زرعی منافع میں اضافہ ہوگا۔زیراعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کے یہ جامع ریلیف اقدامات ترقی دوست اور عوام دوست مالی پالیسی کی علامت ہیں، جن کا مقصد معیشت کو متحرک کرنا، رجعت پسند ٹیکسوں کا خاتمہ اور زراعت، ٹرانسپورٹ اور چھوٹے کاروباروں جیسے اہم شعبوں کو مستحکم بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 202526 کا بجٹ صوبے میں بحالی، مساوات اور پائیدار ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ،7سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل کی کارروائی، لاپتہ 10بچے بازیاب
-
پنجاب کے دریاں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
-
کراچی‘ ڈیفنس میں بچوں کا قتل، ماں کیخلاف مقدمہ درج
-
کراچی کی سڑکوں پر ٹینکرز کا خونی کھیل جاری؛ ایک اور بچہ جاں بحق، ٹینکر کے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی
-
لاہور‘ ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والا گینگ پکڑا گیا
-
لاہور‘ 7 سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا باجوڑ میں ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا54واںیوم شہادت20اگست کو منایا جائے گا
-
کاہنہ ،کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر 2 خواتین کو منشیات سمیت گرفتارکرلیا
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس میں شرکت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے جاپان کے دورہ سے دوستی، ترقی اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ، عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.