انسداد دہشت گردی عدالت،شاہ محمود قریشی کے خلاف درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر

جمعرات 26 جون 2025 17:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف راحت بیکری چوک میں گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں دائر درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر کر دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا مدثر عمر پیش ہوئے جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ مقدمے کا ریکارڈ پیش ہونے کے بعد ہی درخواست ضمانت پر فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالت نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ سے ضمانتوں کے فیصلے سے مشروط کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی نے راحت بیکری چوک میں جلا ئوگھیرا ئو کے مقدمہ میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔