دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 26 جون 2025 17:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 2لاکھ 55ہزار 600کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 54ہزار600کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 38ہزار 700 کیوسک اور اخراج 38ہزار700کیوسک، خیرآباد پل پر آمدایک لاکھ 87ہزار600کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 87ہزار 600کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 43ہزار800کیوسک اور اخراج11ہزار600کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد85ہزار500کیوسک اور اخراج 53ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

بیراج:جناح میں آمد 2لاکھ 6ہزار300کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 98ہزار 600کیوسک، چشمہ میں آمد2لاکھ 8ہزار کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 95ہزار کیوسک، تونسہ میں آمد ایک لاکھ 78ہزار400کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 54ہزار 700کیوسک،گدو میں آمدایک لاکھ 20ہزار 900کیوسک او ر اخر اج 86ہزار200کیوسک، سکھر میں آمد 82ہزار 400کیوسک اور اخراج 36ہزار400کیوسک، کوٹری میں آمد 29ہزار500کیوسک اور اخراج800 کیوسک، تریموں میں آمد 14ہزار 400کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، پنجند میں آمد 10ہزار200کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر: تربیلا کا ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1473.88فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.965ملین ایکڑ فٹ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1173.3 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.753ملین ایکڑ فٹ۔

چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.60فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.161 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔ تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔