اسلام آباد پولیس کا تھانہ شمس کا لو نی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

جمعرات 26 جون 2025 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) اسلام آباد پولیس نےتھانہ شمس کا لو نی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران127افراد،64گھر وں اور 16 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا ،دوران سرچ آ پر یشن15مشتبہ افراد کو تھا نہ بھی منتقل کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلہ میں تھانہ شمس کا لو نی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران127افراد،64گھر وں اور16 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا،دوران سرچ آ پر یشنز15مشتبہ افراد کو تھا نہ بھی منتقل کیا گیا،ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طا رق نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں، اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن’’پکار-15‘‘ پرفوری اطلاع دیں۔