
بارایسوسی ایشنزاورلاء اینڈ جسٹس کمیشن کے درمیان ہم آہنگی کے لیے ہرصوبے میں ایک نمائندہ ہائی کورٹ میں تعینات کیا جائے گا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
جمعرات 26 جون 2025 19:17

(جاری ہے)
اجلاس کا مقصد بار ایسوسی ایشنز اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے درمیان ادارہ جاتی روابط کا جائزہ لینا اور عدالتی نظام کی بہتری کے لیے تعاون کو فروغ دینا تھا۔
اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ، سیکرٹری لاءاینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان بار کونسل کے نمائندگان، وزارت قانون و انصاف، حکومت پاکستان کے افسران اور حکومت پنجاب کے سیکریٹریز برائے قانون اور منصوبہ بندی نے شرکت کی۔چیف جسٹس آف پاکستان نے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی عدالتی نظام کے لیے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے بار ایسوسی ایشنز اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے درمیان ہم آہنگی کے فقدان کی نشاندہی کی۔ اس سلسلے میں کمیشن نے فیصلہ کیا کہ ہر صوبے میں ایک سینئر سطح کا نمائندہ ہائی کورٹ میں تعینات کیا جائے گا، جو ضلعی بار ایسوسی ایشنز میں آگاہی پیدا کرنے، مقامی ترجیحی امور کی نشاندہی کرنے اور نچلی سطح پر جاری عدالتی منصوبوں کی نگرانی کرے گا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ بار نمائندگان اپنی متعلقہ بارز کو ان اقدامات سے باخبر کریں اور اصلاحات میں سرگرمی سے شرکت کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بار ایسوسی ایشنز کو دی جانے والی سہولیات اور معاونت کو مربوط اور موثر بنایا جائے تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو اور کارکردگی میں بہتری آئے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے صوبائی محکموں پر بھی زور دیا کہ وہ کمیشن کے ریزیڈنٹ ایڈیشنل سیکرٹری سے قریبی رابطے میں رہیں تاکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کی سربراہی میں قائم ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے موثر اور بروقت طریقے سے نافذ کیے جا سکیں۔ انہوں نے کم ترقی یافتہ اضلاع میں انفراسٹرکچر، سولرائیزیشن اور ڈیجیٹل انضمام کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا اور ان علاقوں میں مخصوص اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔علاوہ ازیں چیف جسٹس آف پاکستان نے بار نمائندگان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ممبران کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی جانب سے پیش کیے جانے والے کنٹینیونگ لیگل ایجوکیشن (سی ایل ای) پروگرامز سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ تربیتی کیلنڈر کو تمام بار ایسوسی ایشنز میں وسیع پیمانے پر پھیلایا جائے تاکہ پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے اس اقدام کو سراہا اور چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سائلین اور وکلاء کو درپیش چیلنجز کو تسلیم کیا۔ اجلاس میں شریک تمام وفاقی و صوبائی اداروں نے موثر اور بروقت انصاف کی فراہمی کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مزید اہم خبریں
-
خواجہ آصف کا باپ بھی ضیاء الحق کے قدموں میں بیٹھا کرتا تھا اس کی نوکری کرتا تھا
-
عمران خان قید میں ہے لیکن جعلی حکمرانوں کے اعصاب پر سوار ہے
-
26ویں ترمیم کے بعد کنٹرولڈججز ہیں، عمران خان کی رہائی کیلئے ریاستی اداروں سے کوئی امید نہیں
-
اسٹیبلشمنٹ ہماری اپنی ہے، ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے میں کوئی شرم نہیں
-
دنیا نے دیکھا کہ 5 دن کی جنگ سے خطے کا چوہدری ایک مزارع بن گیا
-
حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ایک اور ٹیکس بم گرا دیا
-
محرم الحرام کا چاند نظر آگیا
-
’چائلڈ بائیک لے کر ایک ڈونر کباب دے دیں‘: ملزم کی تلاش جاری
-
لاہور میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا
-
جماعت اسلامی کا پنجاب حکومت آڈٹ رپورٹ میں کھربوں روپے کی بےضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ
-
بلاول بھٹو کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو تاریخی ریلیف دینے کا دعوٰی
-
پنجاب میں 30 سالوں میں نہ بننے والی سڑکیں اب بننا شروع ہوئی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.