سموک کا باعث بننے والی گاڑیوں کو بھاری جرمانہ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 26 جون 2025 19:26

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت خانیوال ریجینل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ایکسڈنٹس ریویو کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اےڈی سی جی غلام مصطفیٰ سیہڑ،سیکرٹری آر ٹی اے زاہد حسن،ڈاکٹر خالد محمود،بلال احمد سمیت ودیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق حادثات میں کمی کیلئے سیفٹی میئرز،بڑی شاہراہوں پر ہیلمٹ آگاہی کو یقینی بنایا جائے،سموگ کا باعث بننے والی گاڑی مالکان کو بھاری جرمانے کئے جائیں،ایکسل لوڈ مینجمنٹ کی خلاف ورزیوں پر ایکشن کا ڈیٹا شیئر کیا جائے،ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے مزید کہا اوورلوڈنگ کی بار بار خلاف کرنیوالی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کینسل کئے جائیں، اوگرا کے ایل پی جی سٹینڈرز پر عمل کیلئے تمام محکمے ورکنگ کریں،الیکٹرک بسوں کے روٹس،پارکنگ سائٹس کے مسائل حل کئے جائیں،مسافروں کیلئے سہل سفری سہولیات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔