Live Updates

ایران، اسرائیل جنگ بندی خوش آئند اقدام ہے، شاہدہ عباسی

جمعرات 26 جون 2025 21:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) مظفرآباد ڈویژن کی سینئر نائب صدر شاہدہ عباسی نے ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ بندی کو خطے کے امن کے لیے ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال نہ صرف وہاں کے عوام بلکہ پوری مسلم امہ کے لیے باعث تشویش رہی ہے۔

شاہدہ عباسی نے کہا کہ جنگ و جدل سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ صرف انسانی جانوں کا ضیاع اور خطے میں عدم استحکام بڑھتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں امن قائم رکھنے کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دیں اور عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ وہ اس معاملے میں تعمیری کردار ادا کرے۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ عالمی سطح پر مسلم ممالک کے مسائل کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے، تاہم ایران اور اسرائیل کی جنگ بندی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نیت صاف ہو تو پرامن حل ممکن ہے۔ شاہدہ عباسی نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس عمل کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں کردار ادا کریں تاکہ پائیدار امن قائم رہ سکے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات