فیضان شیخ نے عدنان صدیقی کو سلمان خان سے بہتر میزبان قرار دے دیا

جمعرات 26 جون 2025 22:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء) اداکار و میزبان فیضان شیخ نے ساتھی فنکار عدنان صدیقی کو بھارتی اداکار و میزبان سلمان خان سے بہتر قرار دے دیا۔پوڈکاسٹ انٹرویو میں فیضان شیخ نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر عائد پابندی کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، ہمیں کھیل اور شوبز کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے۔

انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے تماشا گھر کے میزبان عدنان صدیقی کو بھارتی ریلیٹی شو بگ باس کے میزبان سلمان خان سے بہتر قرار دے دیا۔میزبان نے جب فیضان شیخ سے سوال پوچھا کہ عدنان صدیقی یا سلمان خان، کون بہتر میزبان ہے تو انہوں نے کہا کہ میں تو ہمیشہ اپنے ملک کو سپورٹ کروں گا۔میزبان نے مزید وضاحت دیتے ہوئے اپنا سوال دہرایا کہ بعض اوقات ہم ملک نہیں ہنر دیکھتے ہیں کہ کو کتنا ٹیلنٹڈ ہی ۔

(جاری ہے)

میزبان کے سوال کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا اگر آپ ان دونوں کے ٹیلنٹ کی بات بھی کرتے ہیں تو عدنان صدیقی سلمان خان سے بہت بہتر میزبان ہیں۔انہوں نے کہا میں نے تو سنا ہے کہ سلمان خان ایک لائن بھی مکمل نہیں بول پاتے انہیں ٹیلی پرامپٹر کی ضرورت پیش آتی ہے جبکہ عدنان صدیقی امپرووائز کرتے ہیں اور اسی وقت اپنے انداز میں بات کرتے ہیں، لہذا عدنان صدیقی بہتر ہوسٹ ہیں۔