۳انتظامیہ ماہ محرم الحرام کے موقع پر مارکیٹس اور بازاروں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے

{ مرکزی تنظیم تاجران کے مرکزی صدر خواجہ سلیمان صدیقی کا مطالبہ

جمعرات 26 جون 2025 20:35

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء) مرکزی تنظیم تاجران کے مرکزی صدر خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ماہ محرم الحرام کے موقع پر مارکیٹس اور بازاروں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے تاجربرادری امن امان کو یقینی بنائے کے لیے محرم الحرام کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اُنہوں نے کہا کہ ہم انجمن تاجران گل روڈ پاک گیٹ کی تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران گل روڈ پاک گیٹ(یوسف رونگھا گروپ) کی تقریب حلف برداری سے خطاب کے دوران کیا جبکہ اس موقع پر محمد یوسف رونگھا کوجنوبی پنجاب کا نائب صدر اورمخدوم شہباز علی عباسی کو مرکزی تنظیم تاجران ملتان شہر کا نائب صدر مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران ملتان کے صدر خالد محمود قریشی،انجمن تاجران گل روڈ پاک گیٹ کے سرپرست اعلی محمد یوسف رونگھا،صدر خواجہ حارث صدیقی،جنرل سیکرٹری دلاور قریشی سمیت رانا اویس علی،چوہدری محمد راشد،شیخ الطاف،کامران بھٹہ،حاجی عبدالغفور،ملک کامران بھٹہ، سینئر نائب صدر چوہدری محمد زبیر رفیق، نائب صدور مخدوم شہباز علی عباسی، محمد ارسلان، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری حاجی عبد الرحمان سومرو، جوائنٹ سیکریٹری رانا احسن شفیع، فنانس سیکریٹری محمد گلزار احمد، سیکریٹری نشرو اشاعت خالد محمود، چیئرمین مجلس عاملہ حافظ عطا ء الرحمن، وائس چیئرمین حافظ محمد علی، چیف الیکشن کمشنر اٖفضل عباسی، ممبران شیخ سہیل اختر، قاری محمد ایوب بھی موجود تھے اس موقع پر تاجر رہنماؤں محمد یوسف رونگھا،خواجہ حارث صدیقی،دلاورحسین قریشی نے کہا کہ ملک بھر کی 80 فیصد سے زائد تاجر برادری مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے دن رات جدوجہد کرنے پر اُن کے شانہ بشانہ کھڑی ہیخواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت میں ہم متحد ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہی۔