تربت ،زمباد گاڑی مالکان ، ڈرائیوروں اور ڈپو ورکروں نے عبدوئی بارڈر کی گزشتہ 3 ماہ سے بندش کے خلاف سی پیک روڈ کو بلاک کرکے شدید احتجاج کیا

جمعرات 26 جون 2025 21:15

ک*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء) تربت کے علاقے میں زمباد گاڑی مالکان ، ڈرائیوروں اور ڈپو ورکروں نے عبدوئی بارڈر کی گزشتہ 3 ماہ سے بندش کے خلاف سی پیک روڈ کو بلاک کرکے شدید احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی اور سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین کا کہنا ہے کہ عبدو بارڈر سے علاقے اور صوبے کے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے گزشتہ تین ماہ سے مذکورہ بارڈر کی بلا جواز بندش سے عوام اور ان کے اہلخانہ نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں اس لئے ہمارا حکومت اور اعلیٰ حکام سے یہی مطالبہ ہے کہ عبدوئی بارڈر کو فوری طور پر کھولا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں اور ان کے گھروں کے چولہے جل سکے کئی گھنٹوں تک سڑک بند رہنے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیںا ور کئی گھنٹوں تک روڈ بلاک رہا۔