aکوسٹ گارڈز نے 93 ارب مالیت کی منشیات کو تلف کردیا

-10862 کلو گرام چرس،80کلو کرسٹل، 1758کلو ہیروئن، 117کلوگرام آئس، جبکہ2888 شراب کی بوتلیں تلف

جمعرات 26 جون 2025 21:15

( کراچی(آن لائن)پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک سال کے دوران پکڑی جانے والی 93 ارب روپے سے زائد مالیت کی ہزاروں کلوگرام منشیات کو تلف کردیا۔منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک سال کے اندر مختلف کارروائیوں میں لی گئی منشیات کو تلف کیا۔اس دوران 10862 کلو گرام چرس،80کلو گرام کرسٹل، 1758کلو گرام ہیروئن، 117کلوگرام آئس،150 کلوگرام بھنگ جبکہ 2888 شراب کی بوتلیں اور2402 ٹن بیئرکونذرآتش کیا۔

ترجمان کوسٹ گارڈزکے مطابق ہرسال26 جو ن کو منشیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اقوام عالم کواسمگلنگ اورمنشیات کینقصانات سے آگاہی دلانا اور منشیات کو تلف کرنا ہے۔بلا شبہ منشیات انسانی جانوں کیلئے زہر قاتل ہے۔ترجمان کے مطابق اسمگلنگ اورمنشیات کا ناسورکس طرح ہماری قوم اوربین الاقوامی برادری کو نقصان پہنچارہا ہے،ہم سب اس سے آگاہ ہیں۔

(جاری ہے)

لہذا ہم سب کومل کران کیخلاف جہاد کرنا ہوگا۔ اس دن کی مناسبت سیپاکستان کوسٹ گارڈز نیاسکول اور کالج کیطلباء وطالبات کوبھی منشیات کیاستعمال سیپہنچنے والینقصانات سیآگاھی فراہم کی۔ کراچی میں حسن شاہ مزار کے قریب ممنوعہ اسمگل اشیاء اورمنشیات کیجلانے کی تقریب کا اہتمام کیا۔ اسکیعلاوہ رواں سال 2025 میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیراہتمام گوادر،اوتھل اورکراچی میں نذر آتش گئیں۔نذرآتش کی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 329 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 93 ارب 40 کروڑ 62 لاکھ 58 ہزار 400 کے قریب بنتی ہے۔