،بیوہ اور مطلقہ خواتین میں لائیوسٹاک اثاثہ جات کی تقسیم کا منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا بہت بڑا منصوبہ ہی: احمد عزیز تارڑ

سیکرٹری لائیوسٹاک ، احمد عزیز تارڑ کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ لائیوسٹاک کارڈ بارے اہم اجلاس کا انعقاد

جمعرات 26 جون 2025 21:15

H لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء) محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، پنجاب میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سیکرٹری لائیو سٹاک، احمد عزیز تارڑ نے کی۔ اجلاس میں تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز نے آن لائن لنک کے ذریعے شرکت کرتے ہوئے سی ایم لائیو سٹاک کارڈ فیز I کی لون ریکوری اور فیز II میں رجسٹریشن کے حوالے سے جامع جائزہ پیش کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک کا کہنا تھا کہ بیوہ اور مطلقہ خواتین میں لائیوسٹاک اثاثہ جات کی تقسیم کا منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا خواتین کی خودمختاری کا بہت بڑا منصوبہ ہے اور اجلاس میں زور دیا گیا کہ جنوبی پنجاب کی بیوہ اور مطلقہ خواتین میں لائیو سٹاک اثاثہ جات کی تقسیم کے منصوبے کی سی ایم انیشیٹو کے تحت رجسٹریشن کے عمل کو مزید موثر اور تیز کیا جائے تاکہ ذیادہ سے ذیادہ لوگ مستفید ہو سکیں، یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ ان خواتین کی اقتصادی ترقی اور لائیوسٹاک شعبے کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران 9211 سسٹم پر ڈیٹا اپلوڈنگ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا تاکہ تمام تر معلومات بروقت اور درست طریقے سے ریکارڈ کی جاسکیں۔ مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق، تمام متعلقہ اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں گے تاکہ منصوبے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے۔ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، ڈاکٹر عثمان طاہر، اور ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر محمد اشرف نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔