قمبر شہدادکوٹ پولیس کی کارروائی مطلوب ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

جمعرات 26 جون 2025 21:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر تھانہ غیبی دیرو پولیس کی کارروائی، قتل جیسے سنگین کیسز میں مطلوب ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان قمبر شہدادکوٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ غیبی دیرو سب انسپکٹر رجب علی سیال نے بمعہ اسٹاف دوران گشت خفیہ اطلاع پر کچی پل روڈ پر کارروائی کرکے قتل کیس میں مطلوب ملزم طالب چانڈیو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے جرم میں استعمال شدہ پسٹل اورگولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہ۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :