جموں و کشمیر، امرناتھ یاترا کی سکیورٹی کے نام پر اضافی بھارتی فورسز کی تعیناتی کا سلسلہ جاری

جمعہ 27 جون 2025 12:39

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ہندو امرناتھ یاترا کی سکیورٹی کے نام پر مقبوضہ علاقے میں مزید فورسز کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے اور اب سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کی 180کمپنیوں کو جموں وکشمیر میں تعینات کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 38روزہ امرناتھ یاترا کا آغاز 3جولائی کوپہلگام اور بالتل روٹس سے ہو رہا ہے ۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کی 180کمپنیوں کومقبوضہ کشمیر میں یاتریوں کی سکیورٹی کےلئے تعینات کیاگیاہے ۔ یاتریوں کا پہلا گروپ 2جولائی کو یاترا کے آغاز سے ایک دن قبل جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے وادی کشمیر کےلئے روانہ ہو گا۔