فلم’’ سردار جی 3 ‘‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

فلم کوپاکستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا سینسر سرٹیفکیٹ مل گیا

جمعہ 27 جون 2025 14:54

فلم’’ سردار جی 3 ‘‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)ڈمپل گرل ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم’’ سردار جی 3 ‘‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز۔فلم کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا سینسر سرٹیفکیٹ مل گیا۔

(جاری ہے)

یہ فلم مختلف مراحل سے گزر کر سنیما اسکرین تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی، پاکستان میں ہانیہ عامر کے مداحوں نے ایڈوانس بکنگ شروع کر دی۔پاکستان میں سردار جی کے پارٹ ون اور ٹو پہلے ہی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔فلم کے پاکستانی ڈسٹری بیوٹر زین ولی نے بتایا ہے کہ اب سے کچھ دیر قبل فلم کو پاکستان میں حکومت کی طرف سے نمائش کی اجازت مل گئی۔