
آیت اللہ خامنہ ای کو مارنا چاہتے تھے آپریشنل موقع نہیں ملا،اسرائیلی وزیر دفاع کا ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے میں ناکامی کا اعتراف
12 روزہ جنگ کے دوران ایران کے سپریم لیڈرکو جان سے مارنے کا پلان بنایا تھا جو کامیاب نہ ہوسکا، خامنہ ای کو اپنے اوپر حملے کا خدشہ تھا جس کے باعث وہ روپوش ہو گئے اور پاسداران انقلاب کے کمانڈرز سے رابطہ منقطع کر دیا تھا، کاٹز کا اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو
فیصل علوی
جمعہ 27 جون 2025
12:15

(جاری ہے)
اگر خامنہ ای ہمارے نشانے پر ہوتے تو ہم انہیں ختم کر دیتے۔ کاٹز کایہ بھی کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای ہمارا ہدف تھے لیکن ہم انہیں ڈھونڈ نہیں سکے۔انہوں نے کہا کہ ایران جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرتا ہے تو دوبارہ حملہ کرسکتے ہیں اور اس کیلئے امریکہ سے گرین سگنل حاصل ہے تاہم ایسی صورتحال نظر نہیں آرہی کہ حملے کے بعدایران جوہری تنصیبات کوبحال کریگا۔
اسرائیلی وزیر دفاع کامزید یہ بھی کہنا تھا کہ ایرانی رہنما روپوش ہوگئے تھے جس کے باعث کمانڈرز سے رابطہ ختم کردیا تھا۔ جس کی وجہ سے حملہ غیر حقیقت پسندانہ بن گیا۔ایرانی سپریم لیڈر ہماری نظروں کے سامنے ہوتے تو ہم انہیں ختم کر دیتے۔ موقع ملا تو آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔خامنہ ای کو ختم کرنا چاہتے تھے لیکن ایسا کرنے کا کوئی عملی موقع نہیں تھا۔اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کو آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کیلئے امریکہ کی اجازت کی ضرورت نہیں تھی۔انہوں نے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ اسرائیلی اہلکاروں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی بہت کوشش کی تھی مگر کوئی عملی موقع نہیں مل سکا۔میرا اندازہ ہے کہ اگر خامنہ ای ہمارے نشانے پر آ جاتے۔ تو ہم انہیں ختم کر دیتے۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی پیشرفت بالخصوص غزہ کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات،حالیہ بیرونی دوروں کےحوالے سے آگاہ کیا
-
نائب وزیراعظم سینیٹرمحمد اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ کی سنگین صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا
-
پاکستان نے امریکہ کو بحیرہ عرب میں نئی بندرگاہ بنانے کی پیشکش کردی
-
وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کا ریاض میں جی او ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ کا دورہ کیا ، انفراسٹرکچر، مصنوعی ذہانت اور ٹیلنٹ ہب کے شعبوں میں تعاون بارے تبادلۂ خیال کیا
-
حماس یرغمالیوں کی رہائی کے لیے رضا مند
-
لفتھانزا کا چار ہزار ملازمتوں میں کٹوتی کا اعلان
-
بچوں کو پولیو ویکسین نہ پلانے پر والدین کی سمز بند اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی تجویز
-
پاکستان نے ٹرمپ کی امن کوششوں کو سراہا‘ تعمیری و بامعنی کردار ادا کرتے رہیں گے، دفتر خارجہ
-
عابد حسین، درجنوں افراد کی پی ایچ ڈی اور دریافتوں میں مددگار
-
نیپال: دو سالہ بچی ’نئی دیوی‘ منتخب
-
یورپ میں سیاہ فام تارکین وطن کی شناخت اور حقوق کی جنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.