
سوات، سیلابی ریلے خواتین و بچوں سمیت 15 افراد کو بہا لے گیا ، دو سیاح جاں بحق
ڈوبنے والے 2 بچوں کی لاشیں تلاش کرلی گئیں دیگر افرادکی تلاش کیلئے فضا گٹ، بائی پاس، مانیار اور خوازہ خیلہ کے مقام پر سرچ آپریشن جاری، دریائے سوات میں ڈوبنے والے 3 افراد کو بچا لیا گیا 10 افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہے، مئیر مینگورہ
فیصل علوی
جمعہ 27 جون 2025
12:35

(جاری ہے)
2 کی لاشیں ملی ہیں۔ 10 افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہے۔لوئر دیر میں خزانہ بائی پاس کے قریب دریائے پنجکوڑہ میں چار افراد ڈوب گئے۔
ڈوبنے والوں میں دو بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔حکام کے مطابق ڈوبنے والے دریا کنارے کام کیلئے جارہے تھے کہ بہاؤ تیز ہونے سے ڈوب گئے ان کی تلاش جاری ہے۔منڈہ میں بھی برساتی نالے میں معمر شخص گرگیا تاہم ریسکیو ٹیمیوں نے پھنسے ہوئے شخص کو ریسکیو کرلیا۔دوسری جانب بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں مکانات گرنے، بجلی گرنے، ڈوبنے اور دیگر حادثات کی اطلاعات موصول ہوئیں۔مختلف شہروں میں مکانات گرنے اور دیگر حادثات میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ دیر بالا میں بارش کے باعث دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق اور ماں زخمی ہوگئیراولپنڈی میں رینج روڈ لین فور میں گاڑی ریلے میں بہہ گئی۔ خاتون مسافر کی لاش اور گاڑی برآمد کرلی گئی،آن لائن ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث بجلی کا کھمبا گاڑی پر گر گیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ٹنڈو جام بارش سے مدرسے کی چھت گرگئی حادثے میں دو بچے لقمہ اجل بنے،بیس سے زائد زخمی ہوئے۔چونیاں میں بارش سے گھر کی چھت گرگئی،دو بچیاں جان کی بازی ہارگئیں،اوکاڑہ میں ایسے ہی حادثے میں بچی جاں بحق ہوگئی،دو افراد زخمی ہوئے۔بہاولنگرمیں بارش سے چھت زمین بوس ہوگئی حادثے میں چار سالہ بچہ زین جاں بحق ہوگیا۔اسی طرح جہلم میں بھی بارش سے حادثات اور ڈوبنے واقعات میں دو اموات ہوئیں۔ میاں چنوں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جان سے گیا۔دریائے سوات میں پانی کے تیز بہاؤ کے پیش نظر انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا۔ دریا کے کنارے لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔خوازہ خیلہ،بائی پاس میں دریائے سوات کا پانی حفاظتی پشتوں تک پہنچ گیا ہے۔ خوازہ خیلہ سیکشن پر پانی کا بہاو 77782 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ 2 روز سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔انتظامیہ نے مقامی افراد اور سیاحوں کو دریا کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
تاریخ کے دو رُخ | ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے فیملی ہومز، ایک دیرینہ خواب کی تعبیر
-
جرمنی میں مستحق شہریوں کو 47 بلین یورو کی ریکارڈ ادائیگیاں
-
لاہور میں غیر اخلاقی تقریب پر پنجاب حکومت کا نوٹس، مرکزی ملزم سمیت متعدد افراد گرفتار
-
اسلام آباد میں ’غیر قانونی‘ مساجد کے تنازع کا حل کیا ہے؟
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 20، 20 لاکھ روپے کا اعلان
-
امریکہ اور بھارت کا تجارتی تنازعہ شدت اختیار کرگیا، ٹرمپ نے مذاکرات منسوخ کردیئے
-
عوام ایکسپریس چند روز میں دوسری بار حادثے کا شکار، ایک مسافر جاں بحق 19 زخمی
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.