
ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف موثرکارروائی نہ ہونے پراظہارناراضگی
محکمہ ماحولیات کی نئی فورس سڑکوں پر نظر کیوں نہیں آ رہیں ٹیمیں کہاں ہیں ،عدالت کا کارکردگی پر عدم اطمینان ، رپورٹ طلب عدالت عالیہ نے فصلوں کی باقیات جلانے پر کم جرمانے عائد کرنے کے معاملے کی بھی تحقیقات کا حکم ،سماعت یکم جولائی تک ملتوی
جمعہ 27 جون 2025 14:15
(جاری ہے)
عدالت کے روبرو ممبرماحولیاتی کمیشن نے فصلوں کی باقیات کوآگ لگانے والوں سے متعلق رپورٹ پیش کی،ممبر کمیشن نے بتایا کہ موٹروے پولیس نے 90 کے قریب آگ کے واقعات رپورٹ کئے، محکمہ زراعت نے 70 فیصدواقعات میں کہا کہ ایساتوکوئی واقعہ ہی نہیں ہوا،پندرہ ایکڑ زمین پر فصل کی باقیات کو آگ لگائی گئی، جس پر محکمہ زراعت نے صرف 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
عدالت نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ جرمانے کی رقم کے تعین اور کارروائی کی شفافیت سے متعلق مکمل تحقیقات کی جائیں۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ محکمہ زراعت والے تو اس حوالے سے کچھ نہیں کررہے، محکمہ زراعت کے ذمہ دار افسروں کے خلاف کارروائی کرکے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کی جائے۔جسٹس شاہدکریم نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعلی کاکام نہیں، وہ کام کو دیکھ سکتی ہیں کہ ہورہاہییانہیں، یہ چیک محکمے نے کرنا ہے حکومت نے آپ کو وسائل دیدیئے ہیں۔عدالت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف موثرکارروائی نہ ہونے پر اظہارناراضگی کیا۔سماعت کے دوران عدالت نے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کو 250موٹر سائیکلیں دی گئیں، مگر وہ سڑکوں پر نظر کیوں نہیں آ رہیں ٹیمیں کہاں ہیں ۔وکیل محکمہ ماحولیات نے کہا کہ ٹیم اس وقت گاڑیوں کے ایمشین ٹیسٹنگ کے بوتھ چلارہی ہے۔عدالت نے قراردیا کہ ادارہ تحفظ ماحول کی ٹیموں کی تعیناتی نظرنہیں آتی۔عدالت نے محکمہ ماحولیات سے ٹیموں کی تعیناتی سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کر لی۔ پنجاب حکومت کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے ییلولائن ٹرین کے منصوبے بارے رپورٹ پیش کی۔لاء افسرنے کہا کہ ییلولائن منصوبے پر ابھی سٹڈی چل رہی ہے، پی سی ون جاری نہیں ہوا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت ماحولیات سے متعلق اچھے اقدامات کررہی ہے، امید ہے کہ ییلولائن منصوبے میں کینال روڈ پر درختوں کی کٹائی نہیں کی جائے گی ۔ عدالت نے نیسپاک کے سربراہ کو بھی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ نیسپاک بڑے منصوبے کرتا ہے، اب ماحولیات سے متعلق معاملات میں بھی اپ ڈیٹ اور جدید ہونا چاہیے۔عدالت نے مزید کہا کہ محکمہ ماحولیات مجموعی طور پر اچھا کام کر رہا ہے لیکن موثر عملدرآمد اور کوآرڈی نیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں حکومت اورادارے ماحولیات سے متعلق اچھاکام کریں، سی بی ڈی کا بڑا اہم کردارہے، انہوں نے چھوٹے چھوٹے درخت لگائے ہیں۔عدالت اس کو قبول نہیں کرتی، سی پی ڈی بتائے وہ بڑے درخت کتنے اورکب لگوا رہا ہی ۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک علامہ اقبال ایئرپورٹ پر قائم، فوری سہولت دستیاب
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.