ْجموں، امرناتھ یاترا کی سکیورٹی کے نام پر مزیدقابض بھارتی فورسز کی تعیناتی کا سلسلہ جاری

جمعہ 27 جون 2025 14:35

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہندو امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کے نام پر مقبوضہ علاقے میں مزید قابض بھارتی فورسز کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے اور اب سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کی 180کمپنیوں کو جموں وکشمیر میں تعینات کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 38روزہ امرناتھ یاترا کا آغاز 3جولائی کوپہلگام اور بالتل روٹس سے ہو رہا ہے ۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کی 180کمپنیوں کومقبوضہ کشمیر میں یاتریوں کی سکیورٹی کیلئے تعینات کیاگیاہے ۔ یاتریوں کا پہلا گروپ 2جولائی کو یاترا کے آغاز سے ایک دن قبل جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے وادی کشمیر کیلئے روانہ ہو گا۔