سیاست کو ایک مقدس مشن کے بجائے منافع کا کاروبار بنا دیا گیا ہے،طاہر کھوکھر

یہ نظام اپنی افادیت کھو چکا ہے موجودہ سسٹم مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور عوام کو ایک غلامی پر مبنی نظام میں جکڑ دیا گیا ہے

جمعہ 27 جون 2025 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے ملک کے موجودہ سیاسی معاشی اور سماجی نظام پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نظام اپنی افادیت کھو چکا ہے موجودہ سسٹم مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور عوام کو ایک غلامی پر مبنی نظام میں جکڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو نظریات قوم کی رہنمائی کیا کرتے تھے انہیں دفن کر دیا گیا ہے اب عوامی خدمت کے بجائے سرمایہ داروں کو مسلط کیا جا رہا ہے جو اقتدار میں آ کر عوام کی خرید و فروخت کا بازار گرم رکھتے ہیںسیاست کو ایک مقدس مشن کے بجائے منافع کا کاروبار بنا دیا گیا ہے۔

طاہر کھوکھر نے کہا کہ آج ملک شدید ترین غربت اور بدترین مہنگائی کی لپیٹ میں ہے اس صورتحال کے ذمہ دار وہ حکمران ہیں جن کی ناقص اور خودغرض پالیسیاں ملک کو بحرانوں کی دلدل میں دھکیل چکی ہیںحکومتوں نے اقتدار کے نشے میں چور ہو کر عوام کے بنیادی حقوق بھی سلب کر لیے ہیںیہاں تک کہ عوام کی سانسوں پر بھی ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو اب بیدار ہونا ہوگاکیونکہ اگر انہوں نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو یہی استحصالی نظام ان کی آنے والی نسلوں کو بھی غلام بنا دے گا طاہر کھوکھر نے کہایہ وقت ہے کہ آپ میدان میں آئیںموروثی سیاست کا خاتمہ کریںسرمایہ دارانہ طلسم کو توڑیں اور پاکستان میں ایک حقیقی جمہوری اور عوام دوست نظام کی بنیاد رکھیںہم نے اس جدوجہد کی بنیاد رکھ دی ہے اب فیصلہ عوام کو کرنا ہے کہ وہ غلامی میں جینا چاہتے ہیں یا ایک خودمختار باوقار اور خوشحال مستقبل کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت سرمایہ داروں نے بولیاں لگانا شروع کر دی ہیں سیاست اور کرسی کو خریدا جا رہا ہے سیاسی کارکنان کو پس پشت ڈال کر نئے کھیل کھیلے جا رہے ہیں اب نظریات ختم کر دیئے ہیںاب عوام سمجھیں اور اپنے شہر گاوں سے اپنا قابل دلیر اور عوامی خدمت کرنے والے کو اپنا امیدوار بنائین اس کو اسمبلیوں میں پہنچائیں اور سرمایہ دارانہ سیاست کو دفن کر دیں یہ تب ہو گا جب عوام بیدار ہوں گے نوجوان نسل اپنا کردار ادا کرے گی عوام اپنے فیصلے خود کرے مسلط فیصلوں کو مسترد کر دے ۔