Live Updates

کراچی سمیت صوبہ سندھ میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

جمعہ 27 جون 2025 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) محکمہ موسمیات نے جمعہ کو کراچی سمیت صوبہ سندھ میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تیز ہوائوں یا گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد، کراچی، دادو، بدین، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، قمبر شدادکوٹ، شہید بینظیر آباد اور ان کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :