امیرالمومنین حضرت عمرفاروق کادورخلافت سیاسی،سماجی،معاشی،عدل وانصاف کے حوالے سے مثالی تھا،سلیم عطاری

جمعہ 27 جون 2025 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)امیرالمومنین خلیفہ دوم حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یوم شہادت کی نسبت سے منعقدہ اجتماع سے سربراہ انجمن نوجوانان اسلام پاکستان سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت عمرفاروق کے دورخلافت سیاسی،سماجی،معاشی اور معاشرتی نظم و ضبط کے حوالے سے مثالی تھا ہرشخص کوبرابری کے حقوق حاصل تھے۔

حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دورمیں زکوٰة لینے والے نہیں تھے،دینے والے بہت تھے ،آپ بیت المال سے اتنا خرچ لیتے جتنا گزاراایک فقیر کی طرح ہوجائے ،آپ کے دورمیں منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں، ملاوٹ کرنے والوں کے لئے سخت سزائیں مقررتھی لیکن آج ہمارے ملک میں اوپر سے لیکرنیچے تک عوام کو لوٹنے کاکوئی ذریعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتا اور بدعنوانی کو اپنا حق سمجھتاہے،حکمران قومی خزانہ شیرمادرسمجھ کر ڈکارجاتے ہیں اس کی بنیادی وجہ صرف یہ ہے کہ ہمارے ملک میں شریعت اورخلفائے راشدین کے دورکانظام احتساب نافذنہیں ہے۔

(جاری ہے)

محمدسلیم عطاری نے کہاکہ اگرحضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرزحکمرانی اور ان کی امانت، دیانت،سخاوت،شجاعت کی کچھ جھلکیاں بھی ہمارے حکمرانوں کے کردارمیں آجائیں تو ملک کے غریب لوگوں کی زندگیوںمیں خوشگوارلمحے بھی آسکتے ہیں،بدکردار،بدعنوان،ناجائز منافع خوروں کوشرعی سزائیں ملے تویہ لوٹ گھسوٹ کابازارختم ہوسکتاہے اورپاکستان حقیقی معنوںمیںاسلامی فلاحی ریاست بن جائے گا۔