Live Updates

موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، پی ڈی ایم اے پنجاب

جمعہ 27 جون 2025 17:32

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) پرانشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے کہا ہے کہ موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔ اتھارٹی کی طرف سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ مون سون کا آغاز ہوچکا ہے اور صوبہ بھر میں بارشیں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

بارشوں کے پیش نظر شہری حکومتی ہدایات پر عمل کریں، خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،شہری زیادہ سے زیادہ نقل وحمل کو محدود رکھیں ،سرکاری و نجی دفاتر ورک فراہم ہوم کو ترجیح دیں، ایمرجنسی کی صورت میں چھتری اور رین کوٹ اپنے ساتھ لازمی رکھیں، گاڑی کی رفتار کم رکھیں، اچانک ٹرن کرنے اور بریک لگانے سے گریز کریں، برقی آلات کو ان پلگ کردیں،بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں، بچوں کو نشیبی علاقوں میں جمع پانی میں ہر گز نہانے نہ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھتوں کی صفائی ، مرمت اور نقاسی آب کو یقینی بنائیں، بوسیدہ مکانات اور مخدوش عمارتوں میں رہائش ہر گز نہ رکھیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات