Live Updates

کراچی، گلشن اقبال ٹاؤن میں رین ایمرجنسی نافذ،مشینری و عملہ متحرک

چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی کے ہنگامی دورے، نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ

جمعہ 27 جون 2025 19:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)گلشن اقبال ٹاؤن میں بارش کے موقع پر رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ چیئرمین گلشن اقبال ٹان ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی نے فوری ہنگامی دورے کرکے نکاسی آب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔بارش کے دوران مشینری اور افرادی قوت کی فوری مدد سے نشیبی علاقوں اور مرکزی سڑکوں سے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا گیا، جس کے نتیجے میں بیشتر شاہراہیں فوری کلیئر رہیں اور ٹریفک کی روانی برقرار رہی۔

گلشن اقبال ٹان کی جانب سے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے، عملے کو مکمل الرٹ کر دیا گیا ہے۔ چوکنگ پوائنٹس پر ڈی واٹرنگ پمپس، ہیوی مشینری اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ متوقع برسات کو مدنظر رکھتے ہوئے قبل از وقت خصوصی انتظامات مکمل کیے جا چکے تھے، جن میں تمام اہم برساتی نالوں کی صفائی اور ڈرینیج سسٹم کی بحالی شامل تھی۔

ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو سہولت دینا اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنا تھا ۔چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے اس موقع پر کہا کہ ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ گلشن اقبال کے شہریوں کو بارش کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ تمام ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور رین ایمرجنسی کی نگرانی وہ خود کررہے ہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات