پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی ای-کچہری 30 جون کو ہوگی

جمعہ 27 جون 2025 20:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) فضائی مسافروں کی ایئر لائنز،ایئرپورٹس سہولیات اور عملے سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی(پی اے اے) کے زیر اہتمام ڈائریکٹر جنرل ای-کچہری پیر 30 جون کو ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل کی ای-کچہری پیر کو صبح 11 بجے منعقد ہوگی۔ صارفین اپنی شکایات براہ راست ڈی جی اور ان کی ٹیم کے سامنے پیش کر سکیں گے۔ صارفین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنا نام، رابطہ نمبر، ہوائی اڈے کا نام، شکایت کی تفصیلات اور ثبوت (اگر دستیاب ہو) کمنٹ باکس میں شامل کریں۔ یہ ای-کچہری پی اے اے کے فیس بک پیج پر براہ راست نشر کی جائے گی۔