سوات سانحے پر پوری قوم سوگوار ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

جمعہ 27 جون 2025 20:56

سوات سانحے پر پوری قوم سوگوار ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سوات میں سیلابی ریلے کے باعث پیش آنے والے دلخراش سانحہ میں سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد سمیت 18 سیاحوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دل رنجیدہ ہے، سیلابی ریلے میں سیاحوں کے بہہ جانے کا منظر انتہائی دردناک تھا۔

(جاری ہے)

سردار ایازصادق نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیااورکہا کہ سوات سانحے پر پوری قوم سوگوار ہے،غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں،سپیکر نے ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا کے متعلقہ ادارے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے تمام وسائل بروئے کار لایا جائے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے سیلابی ریلے جاں بحق ہو جانے والے افراد کی درجات بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔