ؔموجودہ پیچیدہ انٹرنیشنل افیئرز میں پاکستان نے نہایت متوازن اور تعمیری کردار ادا کیا ہے ، گورنر بلوچستان

جمعہ 27 جون 2025 21:35

gکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ موجودہ پیچیدہ اور گنجلک انٹرنیشنل افیئرز میں پاکستان نے نہایت متوازن اور تعمیری کردار ادا کیا ہے جو کہ لائق تحسین ہی. وقت کا تقاضا ہے کہ دنیا میں امن و ترقی کیلئے مل جل کر کام کیا جائیں. ریاست کو ہمہ جہت چیلنجوں سے نکالنے کیلئے آج بھی تجربہ کار سیاسی اکابرین کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہیں.

ملک کو معیشت، امن و امان اور سیاست کے میدان میں جن مشکلات کا سامنا ہے ان سے نجات حاصل کرنے کیلئے تجربہ کار سیاسی رہنماں کو آگے بڑھ کر اپنا تاریخی کردار ادا کرنا چاہیی. دنیا کے ہر ذی فہیم شخص اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ سیاست ہی ملک میں قومی اتحاد و یکجہتی اور پائیدار ترقی کا معتبر وسیلہ ہے جس حصول صرف سیاستدانوں کی متحرک عملی کاوشوں سے ہی ممکن ہی.

یہ بات انہوں نے گذشتہ روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ارتقا اور ترقی کے سفر میں انسان ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جہاں معیشت اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو اولین اہمیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ان شعبوں کو نظرانداز کر کے کوئی بھی قوم یا ملک تعمیر وترقی کی نئی منازل طے نہیں کر سکتا۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ عصر حاضر کے نئے تقاضوں کے مطابق پاکستانی قوم بھی ترقی کے نئے امکانات اور مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے محنت، جرآت اور قومی اتفاق رائے کا مظاہرہ کریں گی گورنر مندوخیل نے کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا انسان وسائل یا افرادی قوت کی ترقی کو کلیدی اہمیت حاصل ہے اور سب کو اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے عوام کی اجتماعی فلاح و بہبود کو آولین اہمیت دینے ہوگی.

واضح رہے کہ اگر ہم نئی نسل کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید مہارتیں اور ٹیکنالوجی سے روشناس نہ کروایا تو وہ زندگی کی ہر دوڑ میں پیچھے رہ جائیگی۔