نیتن یاہو کیخلاف کرپشن کا مقدمہ موخر کرنے کی درخواست مسترد

ہفتہ 28 جون 2025 11:51

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)اسرائیلی عدالت نے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کا مقدمہ موخر کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کا مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔اسرائیلی عدالت نے کہا کہ نیتن یاہو کے وکلا مقدمہ ملتوی کرنے کا کوئی ٹھوس جواز پیش نہیں کر سکے۔واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔