
طالبات کو تعلیمی وظائف کی شفاف فراہمی:ریفارم سپورٹ یونٹ اور جاز کی شراکت
ہفتہ 28 جون 2025 12:57
(جاری ہے)
رقم صرف بایومیٹرک شناختی کارڈ کی تصدیق کے بعد جاری کی جاتی ہے تاکہ پورا عمل قابلِ اعتماد اور باعزت انداز میں مکمل ہو۔موبی لنک جیز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جاز کیش نے بطور شراکت دار سندھ کے 45 تعلقوں میں اس پروگرام کو مؤثر، جامع اور آسان بنایا ہے۔
ریفارم سپورٹ یونٹ کے چیف پروجیکٹ منیجر جنید حمید ساموں نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم نہ صرف ان کا بنیادی حق ہے بلکہ یہ وسیع تر سماجی تبدیلی کا ذریعہ بھی ہے۔ جب ہم تعلیمی وظیفے کو اسکول میں داخلے سے مشروط کرتے ہی، تو ہم صرف انفرادی طالبات کی مدد نہیں کرتے بلکہ پورے معاشرے میں ایک مثبت پیغام عام کرتے ہیں کہ ہر بچی کا اصل مقام اسکول ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد بچیوں کے سکول سے باہر ہونے کے حوالہ سے سندھ دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں یہ پروگرام براہِ راست ان مالی رکاوٹوں کا حل پیش کرتا ہے جو بچیوں کی تعلیم کے آڑے آتی ہیں۔ فی طالبہ 3,500 روپے کا یہ وظیفہ نہ صرف سکول کے غیر مستقیم اخراجات پورے کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ خاندانوں کو کم عمری میں مزدوری یا شادی کے بجائے تعلیم کو ترجیح دینے پر آمادہ کرتا ہے۔جیز کیش کے صدر مُرتضیٰ علی نے کہا کہ تعلیم، خاص طور پر لڑکیوں کے لیے، معاشرتی ترقی اور دیرپا خوشحالی کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔ ہم حکومت سندھ کے اس انقلابی اقدام کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہر وظیفہ شفاف طریقے سے درست ہاتھوں تک پہنچے تاکہ یہ بچیاں تعلیم حاصل کر سکیں، بڑے خواب دیکھ سکیں اور روشن مستقبل بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جاز کیش اپنی جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بدولت بڑے پیمانے پر سماجی فلاحی پروگراموں میں قابلِ اعتماد مالی شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے۔ گزشتہ پانچ سال میں جاز کیش نے مختلف قومی و صوبائی اقدامات کے تحت تقریباً 110 ارب روپے تقسیم کیے ہیں جن میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، وزیراعظم اور خیبر پختونخوا کے رمضان ریلیف پروگرامز، اور پی ڈی ایم اے، ڈبلیو ایچ او اور بی آر ایس پی جیسے اداروں کی ہنگامی امدادی کارروائیاں شامل ہیں۔ سندھ میں بھی جاز کیش نے سندھ فلڈ ایمرجنسی ریہیبلیٹیشن پروجیکٹ (SFERP) اور سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی (SSPA) کے تحت مالی رقوم کی شفاف ترسیل کو یقینی بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے ذریعے حکومتی رقوم کی عوام تک براہِ راست منتقلی (G2P) کا یہ ماڈل نہ صرف مالی شمولیت کو فروغ دیتا ہے بلکہ صنفی مساوات اور تعلیم جیسے اہم قومی اہداف کی سمت بھی مؤثر پیش رفت کی مثال ہے۔انہوں نے کہا پروگرام کا سالانہ ہدف 80 کروڑ روپے اور 2.2 لاکھ مستحقین تک مالی وصائل کی شفاف منتقلی اس بات کی عکاس ہے کہ اگر ٹیکنالوجی، پالیسی اور مقصد ایک ہو تو کس طرح محروم طبقوں کی زندگی بدل سکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
جلالپور پیروالا میں سیلابی پانی اترنے پر خواتین گھرواپس جاتے ہوئے ڈوب گئیں، 2 خواتین اور ایک نوجوان جاں بحق
-
شادی کے نام پر کم عمر لڑکی کو گھر سے بھگانے اور ایک ماہ تک زیادتی کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار
-
برطانوی اور یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملے، پاکستانی ایئرپورٹس پر سیکیورٹی صورتحال معمول کے مطابق برقرار
-
صفائی کے عالمی دن کا مقصد زمین کو کچرے اور آلودگی سے پاک کرنا ہے، گورنر سندھ
-
گورنر سندھ نے کمشنر کراچی اور ڈی جی ایس بی سی اے سے گھر کی چھت گرنے کی رپورٹ طلب کرلی
-
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑاجنسی اسکینڈل، ملزم نے عدالت میں جرم قبول کرلیا
-
صفائی کے عالمی دن پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا پیغام
-
مراد علی شاہ کی پاکستان اور سعودی عرب کو نئے دفاعی معاہدے پر دستخط کرنے پر مبارکباد
-
وزیراعلیٰ سندھ کا میر مرتضیٰ بھٹو کی 29ویں برسی پر شہید کو خراج عقیدت
-
صاف ستھرا ماحول برقراررکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مراد علی شاہ
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پاکستان اور سعودی عرب کو نئے دفاعی معاہدے پر مبارکباد
-
وزیراعلی کی ہدایت پرگجرات میں بارشی پانی کی نکاسی کے لئے رات بھر مسلسل آپریشن، شہر صاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.