
شاہدرہ میں مکان کی چھت گرنے سے 2 کمسن بچے جاں بحق تین زخمی ہو گئے
حادثے کے وقت تمام افراد گھر کے اندر موجود تھے، جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 9 سالہ عائشہ اور 11 سالہ حسنین کے نام سے ہوئی ہے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا
فیصل علوی
ہفتہ 28 جون 2025
13:36

(جاری ہے)
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ملبے میں دبے افراد کو نکالا۔
دوسری جانب پنجاب میں 25 سے 27 جون کے دوران بارشوں سے ہونے والے مختلف حادثات میں 13 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 افراد کو ایمرجنسی سروسز فراہم کی گئیں جن میں سے 39 کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 7 جانبر نہ ہو سکے۔ سب سے زیادہ حادثات اوکاڑہ میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 8 تھی، جبکہ ملتان میں 4، فیصل آباد، منڈی بہاالدین، جھنگ اور چنیوٹ میں 2، 2 اور لاہور، قصور، جہلم، ساہیوال، مری، مظفرگڑھ، بہاولنگر اور خانیوال میں ایک، ایک واقعہ پیش آیا۔جہلم اور مظفرگڑھ میں 2،2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اوکاڑہ، بہاولنگر اور خانیوال میں ایک ایک شخص جان سے گیا۔اسی طرح مظفرگڑھ میں مکان کی دیوار گرنے سے 2 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے۔ قصور میں چھت گرنے سے 2 لڑکیاں جان کی بازی ہار گئیں جبکہ بہاولنگر میں بھی ایک شخص اسی نوعیت کے حادثے کا شکار ہوا۔ خانیوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کھیتوں میں کام کرتے ہوئے دو کسان آسمانی بجلی کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 3 دنوں میں مختلف شہروں میں 25 حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران چھتیں، دیواریں اور بجلی گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ زیادہ اموات چھتیں اور دیواریں گرنے سے ہوئیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی کہ مخدوش اور بوسیدہ مکانات میں رہائش اختیار نہ کی جائے، بچوں کا خیال رکھیں اور برساتی نالوں، بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے قریب نہ جائیں۔مزید اہم خبریں
-
’یہ ہمارے نہیں آپ کے مطالبات ہیں‘ اے این پی کے اے پی سی اعلامیہ پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا دستخط سے انکار
-
پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیئے جائیں گے، فیصل واوڈا
-
خیبرپختونخواہ میں سرکاری فنڈز کا 10 فیصد غیرریاستی مسلح گروہوں کو دیا جاتا ہے، مولانا فضل الرحمان
-
بستیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر نئے مقامات پر آباد کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ
-
لاہور میں قابل اعتراض پارٹی منعقد کرنے پر گرفتار خواجہ سراؤں کیخلاف درج مقدمہ خارج
-
سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی، یو اے ای میں یومِ آزادی کی تقریبات ملتوی
-
نا اہل ،ائیر کنڈیشنڈکمروں تک محدود افسران کو ریلوے میں رہنے کوئی حق نہیں‘حنیف عباسی
-
سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کیلئے مذاکرات ضروری ہیں‘ یوسف رضا گیلانی
-
وزیرداخلہ نے سعودی وفد سے فیلڈ مارشل کے مکالمہ کی تفصیل بتا دی
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
-
خشک سالی اور ڈیم: افغانستان میں پانی کا بحران علاقائی شکل اختیار کر گیا
-
جنگ میں غیبی مدد حاصل تھی، بھارت کے 6 طیاروں کے تباہ ہونے کی وڈیوز ہمارے پاس ہیں، وزیرداخلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.