بیرسٹر سلطان محمود سے صدرپاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری یاسین کی ملاقات

ہفتہ 28 جون 2025 15:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمدیاسین نے ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورپاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین نے آزادکشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورپاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔