Live Updates

این آئی اے ‘‘عدالت نے پہلگام سے گرفتار دوکشمیری نوجوانوں کا مزید 10روز ریمانڈ منظور کر لیا

ہفتہ 28 جون 2025 15:02

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی( این آئی ای)کی ایک عدالت نے پہلگام میں گرفتار کیے گئے دو کشمیری نوجوانوں کا مزید 10روز ہ ریمانڈ منظور کرلیا ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بدنام زمانہ تحقیقاتی دارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی ای) نے پرویز احمد ، بشیر احمد نامی نوجوانوں کو ضلع گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے علاقے پہلگام بٹکوٹ سے گرفتار کیا تھا ۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی ادارے نے ان کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے انہیں22اپریل کو ہونے والے پہلگام حملے سے منسلک کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے حملہ آوروں کو رہائش اور کھانے پینے کا سامان فراہم کیا تھا۔این آئی اے عدالت نے گزشتہ روز ( جمعہ ) انہیں مزید 10 دن کے ریمانڈ پر تحقیقاتی ادارے کی تحویل میں دیا۔ اس سے قبل ایک مقامی عدالت نے پیر کے روز گرفتار نوجوانوں کا پانچ روزہ ریمانڈ منظور کیا تھاجس کی معیاد گزشتہ دن ختم ہوگئی تھی۔یاد رہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد نہتے کشمیریوں پر اپنے مظالم میں تیزی لائی ہے ۔ بھارتی فورسز نے واقعے کے بعد سے اب تک چار ہزار کے لگ بھگ نوجوان جھوٹے مقدمات میں گرفتار کر لیے ہیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات