پشاور،2گروہوں میں تصادم، 2افراد جاں بحق، 2زخمی

واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ،پولیس

ہفتہ 28 جون 2025 16:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)پشاور کے علاقے متھرا میں 2گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے متھرا میں 2گروپوں میں تصادم پرانی دشمنی کا شاخصانہ ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔