ڈیفالٹ کے خدشے میں واضح کمی، بلوم برگ نے پاکستانی معیشت کوعالمی سطح پر ابھرتی معیشتوں میں سرفہرست قرار دیدیا

معاشی استحکام اور اصلاحات اور عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے کریڈٹ آؤٹ لک میں بہتری سے ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی، پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، رپورٹ

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 28 جون 2025 17:20

ڈیفالٹ کے خدشے میں واضح کمی، بلوم برگ نے پاکستانی معیشت کوعالمی سطح ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جون 2025)پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشے میں واضح کمی ہوئی،بلوم برگ نے پاکستانی معیشت کوعالمی سطح پر ابھرتی معیشتوں میں سرفہرست قرار دیدیا،پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بلوم برگ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ معاشی استحکام اور اصلاحات اور عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے کریڈٹ آؤٹ لک میں بہتری سے ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سرفہرست ہے اوراس کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشے میں واضح کمی ہوئی ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ ڈیفالٹ ہونے کا امکان 59 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد رہ گیا ہے۔ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ کے دوران پاکستان کا ڈیفالٹ ہونے کا امکان 59 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد تک آ گیا ہے جو کہ 1,100 بیسس پوائنٹس (11 فیصد) کی تاریخی کمی ہے۔

یہ کمی دنیا بھر میں ابھرتی معیشتوں میں سب سے نمایاں ہے۔بلوم برگ کے مطابق پاکستان کی اس غیر معمولی کارکردگی کے پیچھے کئی عوامل کارفرما ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات اور بروقت قرض ادائیگیاں کی گئیں۔پاکستان میں خودمختار ڈیفالٹ رسک میں 1,100 بیسس پوائنٹس کی کمی ہوئی اس کے برعکس ترکی، ایکواڈور، مصر اور گیبون میں ڈیفالٹ رسک میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ کے دوران پاکستان کا ڈیفالٹ ہونے کا امکان 59 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد تک آ گیا ہے،  جو کہ 1,100 بیسس پوائنٹس (11 فیصد) کی تاریخی کمی ہے۔ یہ کمی دنیا بھر میں ابھرتی معیشتوں میں سب سے نمایاں ہے۔