سنی رابطہ کونسل ضلع سکھر کے زیر اہتمام یوم شہادت حضرت عمر فاروق ؓ پر مدح صحابہ جلوس نکالا گیا

ہفتہ 28 جون 2025 17:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)سنی رابطہ کونسل ضلع سکھر کے زیر اہتمام حسب سابق (ہرسال کی طرح) یوم شہادت حضرت عمر فاروق ؓ پر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ عظیم الشان "مدح صحابہؓ جلوس "نکالا گیا.جس کی قیادت صوبائی رہنما مولانا غلام نبی عثمانی کررہے تھے جلوس صدیق اکبرؓ چوک سٹی پوائنٹ سکھر سے نکل کر اپنے مقررہ روٹ سے ہوتا ہوا پریس کلب سکھر پر اختتام پذیر ہوا۔

سکھر پریس کلب پہنچنے پر جلوس ایک بڑے جلسے میں تبدیل ہوگیا۔ جلوس میں فاروق اعظمؓ کے غلاموں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، شرکاء جلوس سے خطاب کرتیہوئے سنی رابطہ کونسل سکھر کے امیر مولانا سید رشید احمد شاہ بخاری، مفتی فیاض احمدہالیجوی، مفتی منصور احمد دھاریجو، مولانا محمد معاویہ، سید اکبر شاہ، قاری عبدالکریم برڑو، قاری ابراہیم منگریو، مولانا راشد عثمانی، مولانا عبد الہادی کھوسو و دیگر رہنماؤں نے کہاکہ کہ حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ صرف اسلامک ہسٹری نہیں بلکہ پوری تاریخ انسانیت کی ایک منفرد شخصیت ہیں انکے عدل وانصاف اور انداز حکمرانی کی مثال انسانی تاریخ میں ملنامشکل ہے انکی عظیم خلافت راشدہ 22 لاکھ مربع کلومیل پر پھیلی ہوئی تھی اسکے باجود انکی بے مثال عاجزی سادہ کھانا اور سادہ لباس پہننا رات کا پہرہ دینا دیکھ کر دنیا ورطہ حیرت میں ڈوب جاتی ہے مسلم مورخین کے ساتھ ساتھ غیرمسلم تاریخ دانوں نے بھی حضرت عمر فاروق رض کی تعریف وتعارف پر مشتمل کتب تحریر کی ہیں اور انکی اصلاحات پر خراج تحسین پیش کیاہے حضرت عمرفاروقؓ صحابہ کرام میں وہ واحد شخصیت ہیں جسے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام کی عزت ووقار کیلیے اللہ سے مانگا۔

(جاری ہے)

اٴْسے اپنا وزیر اور مشیر بنایا انہیں جنت کی بشارت دی۔ آج بھی وہ دنیاوی جنت روضہ اطہر میں اپنے محبوب کے ساتھ آرام فرما ہیں۔ انکی رائے کے مطابق وحی الٰہی کا اتر آنا انکی سوچ کا اعلی ہونا بتاتاہے اس موقع پر رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسی عظیم شخصیت کی یوم شہادت پر عام تعطیل کرکے سرکاری طور پر منایاجائے انکی جرئت، فتوحات، حق گوئی۔

عشق رسالت ،عاجزی وانکساری۔ اصلاحات، فلاحی اقدام، اندازحکمرانی سے قوم کو آگاہ کرکے اچھا معاشرہ تشکیل دینے کی کوشش کی جائے۔ قائدین اہلسنت نے عشرہ فاروقؓ و حسینؑ عقیدت و احترام کیساتھ منانے کا اعلان کیا۔ میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے عدم تعاون پر 10 محرم الحرام کے بعد احتجاجی تحریک شروع کرنے اعلان کیا۔آخر میں وطن عزیز پاکستان کی سالمیت اور فلسطینی مسلمانوں کیلئے دعا کی گئی۔