پنجگور میں بارڈر کے تین روز چھٹی و چار دن کے ورکنگ ڈے کے باوجود ہم تین دن کام کرتے ہیں ،مقدس بلوچ

ہفتہ 28 جون 2025 18:10

؛پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء) سرویس یونین پنجگور کے صدر مقدس بلوچ جنرل سیکرٹری امیر یعقوب نائب صدر شاکر بلوچ جوائنٹ سیکریٹری سالم بلوچ پریس سیکرٹری عابد بلوچ فنانس سیکرٹری محمد جان نے ودیگر کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور میں بارڈر کے تین روز چھٹی و چار دن کے ورکنگ ڈے کے باوجود ہم تین دن کام کرتے ہیں بہت سے غریب گاڑی والے گھروں و دیگر مقامات پر خود اپنی گاڑیوں کو سروس کرتے ہیں وہ نہیں آتے ہیں ہمارے ہر سروس میں تین سے چار بندے کام کررہے ہیں انکے خرچے سروس کے مشینری شیمپو ڈیزل بجلی کرایہ ریفریشمنٹ و دیگر اخراجات انتہائی مہنگے ہوگئے جو ناقابل برداشت ہوگئے ہیں آگر ہم نے 1500 روپے تک نہیں بڑھایا تو ہمارے سروس بند ہو جائیں گے لہذا ہم پنجگور کے کاروباری لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اس حوالے سے تعاون کریں کیونکہ اس سے قبل چیزیں آٹا روٹی ڈیزل بجلی و دیگر اشیا خوردونوش سستے تھے ہم نے تعاون کرکے گذارا کیا لیکن اب ہماری سکت جواب دے گئی ہے اب انہیں تعاون کرنے ہیں۔