ض*مسائل کے حل کیلئے پنجاب یا سندھ سے کوئی مسیحا نہیں آئے گا، فیصل کریم کنڈی

ا*صوبے میں قیام امن کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے، تقریب سے خطاب

ہفتہ 28 جون 2025 18:10

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے پنجاب یا سندھ سے کوئی مسیحا نہیں آئے گا۔ صوبائی حکومت کو خود ہوش کے ناخن لینے ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کی مسائل کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں،عوام کو سہولت دینے کے لیے ہر فورم پر لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا ہے کہ کے پی پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی پولیس کے مقابلے میں کم ہیں۔

متعلقہ عنوان :