
سپیکرملک محمد احمد خان کاپنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر 26 اپوزیشن ارکان کو معطل کرنے،ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا اعلان
ہفتہ 28 جون 2025 20:00
(جاری ہے)
سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ معطل ہونے والے ارکان نے ایوان میں ایجنڈا پیپرز پھاڑے، خواتین ارکان پر کتابیں پھینکیں، نازیبا نعرے لگائے اور وزیر خزانہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔
سپیکرملک محمد احمد خان نے 16 جون کے بجٹ اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ اراکین نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، مائیک توڑے، اور ڈیسکوں پر چڑھ کر توڑ پھوڑ کی، جس سے 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ ان پر فی کس 2 لاکھ 3 ہزار 550 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اور ہدایت دی گئی ہے کہ اگر سات دن میں ادائیگی نہ کی گئی تو پنجاب گورنمنٹ ڈیو ریکوری آرڈیننس کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔سپیکرملک محمد احمد خان نے واضح کیا کہ احتجاج رکن اسمبلی کا آئینی و سیاسی حق ہے، مگر گالم گلوچ، گریبان پکڑنا، ایوان کو یرغمال بنانا اور عدالتوں پر حملہ آور ہونا جمہوریت نہیں۔میں وہی سپیکر ہوں جس نے واضح کیا تھا کہ کسی رکن کو گرفتار نہیں ہونے دوں گا، مگر اس رعایت کا غلط استعمال کیا گیا۔سپیکرملک محمد احمد خان نے کہا کہ کچھ عناصر ایوان اور نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور وہ جمہوریت کے دشمن بن چکے ہیں۔سپیکر نے کہا کہ وہ آئندہ بھی آئین، قانون اور پارلیمانی اقدار کی بالا دستی کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔معطل ہونے والے اراکین میں ملک فہاد مسعود، محمد تنویر اسلم، سید رفت محمود، یاسر محمود قریشی، کلیم اللہ خان، محمد انصر اقبال، علی آصف، ذوالفقار علی، احمد مجتبی چودھری، شاہد جاوید، محمد اسماعیل، خیال احمد، شہباز احمد، طیب رشید، امتیاز محمود، علی امتیاز، راشد طفیل، رائے محمد مرتضی اقبال، خالد زبیر نصار، چوہدری محمد اعجاز شفیع، سائمہ کنول، محمد نعیم، سجاد احمد، رانا اورنگ زیب، شعیب امیر، اسامہ اصغر علی گجر شامل ہیں۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اسمبلی ایوان ہماری اجتماعی ملکیت ہے، اس کی حرمت پامال کرنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے موجودہ سیاسی بیانیے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا کور کمانڈر ہاوس پر حملہ میں نے کیا؟ عدالتوں پر چڑھائی میں کرتا ہوں؟ اگر کسی کا لیڈر جیل میں ہے تو اس کا قصور سپیکر کا کیسے ہو سکتا ہے؟سوات واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ سترہ افراد کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے، مگر یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ حکومت کہاں تھی؟کیا صرف تمبو لگا کر تماشہ لگانا ہی عوامی خدمت ہے؟ یہ سفاکیت کی انتہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
سانگھڑ میں گاڑی سے صحافی خاور حسین کی لاش برآمد، پولیس نے خودکشی کا شبہ ظاہر کردیا
-
اسلام آباد سے کراچی جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ حادثے سے بال بال بچا
-
بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا
-
خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کےلیے زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید آفریدی کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا اعلان
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
روسی صدر پیوٹن کا صدرزرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
-
حافظ نعیم الرحمن کاشہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
احتجاج و نعرے بازی، پی ٹی آئی کے 40 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی دیا گیا
-
(ن) لیگ نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
سابق وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو کا93واں یوم پیدائش 18اگست پیر کو منایا جائے گا
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات
-
وزیراعظم کی ہدایت،ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فوری طور پر فعال کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.