چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی پنجاب کا دریائے سوات سانحے پر گہرے رنج و غم اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار

ہفتہ 28 جون 2025 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی پنجاب سید علی حیدر گیلانی نے دریائے سوات سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی غفلت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے سیاحوں کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور رنج کا شکار ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کے دل خراش سانحہ نے پوری قوم کو غمگین اور افسردہ کر دیا ہے۔سید علی حیدر گیلانی نے کہا کہ یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ متاثرہ فیملی کئی گھنٹے تک دریا کے بیچ میں ریسکیو کا انتظار کرتی رہی مگر کوئی امدادنہ پہنچی،اندوھناک واقعہ کے پی حکومت کی مکمل ناکامی اور ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کا واضح ثبوت ہے۔علی حیدر گیلانی نے مزید کہا کہ حادثہ ظاہر کرتا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے،ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، متعلقہ ادارے متاثرین کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے ۔