شدید بارشیں، کراچی سے ٹرینوں کی روانگی میں 7 گھنٹے تک تاخیر

پاکستان، علامہ اقبال، پاک بزنس، ملت اور تیز گام ایکپریس کی روانگی کا نیاٹائم جاری کردیا گیا

ہفتہ 28 جون 2025 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)شہر قائد سمیت ملک بھر میں شدید بارشوں کے باعث کراچی سے مختلف شہروں کیلئے ٹرینوں کی روانگی میں کئی کئی گھنٹے کی تاخیر کا سامنا ہے، مسافر شدید مشکل میں پڑ گئے ہیں۔ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کے باعث ملک بھر میں ٹرین شیڈول شدید متاثر ہوگیا، کراچی سے ٹرینوں کی آمد و رفت 7 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوگیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق پاکستان ایکسپریس ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر سے شام ساڑھے 6 بجے روانہ ہوئی، علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے 45 منٹس تاخیر سے 7 بجکر 15 منٹ ، پاک بزنس ایکسپریس ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر سے رات 8:30 بجے روانہ ہوئی۔رپورٹ کے مطابق کراچی سے ملت ایکسپریس 7 گھنٹے تاخیر کے بعد رات 12:00 بجے، تیزگام ایکسپریس ڈھائی گھنٹہ تاخیر سے رات 8:00 بجے اور زکریا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر سے رات 10:15 بجے روانہ ہوئی جبکہ فرید ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کے بعد رات 9:30 پر کراچی سے روانہ ہوئی۔