
الیکشن کمیشن کسی بھی قسم کے سیاسی دبائو یا سستی مقبولیت کی بجائے آئینی تقاضوں ، قانونی دائرہ کار اور شواہد کی بنیاد پر اپنے فرائض سرانجام دیتا ہے ،ترجمان ا لیکشن کمیشن
ہفتہ 28 جون 2025 22:10
(جاری ہے)
سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے مؤقف کی بارہا عدالتی توثیق کی گئی ہے۔
مثلاً سینیٹ الیکشن میں خفیہ رائے شماری اور ہاتھ اٹھانے کے طریقۂ کار کے متعلق الیکشن کمیشن کے مؤقف جو کہ آئین کے آرٹیکل 226 کے عین مطابق تھا کو سپریم کورٹ کے بنچ نے جس کی سربراہی اس وقت کے معزز چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد کر رہے تھے، نے برقرار رکھا ۔ڈسکہ الیکشن میں کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ کے بنچ جس کے سربراہ اس وقت کے معزز چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال تھے نے نہ صرف جائز قرار دیا بلکہ اسے ایک آئینی اقدام تسلیم کیا۔ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کی قانونی تشریح کو بھی سپریم کورٹ کے بنج نے اس وقت کے چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں درست قرار دیتے ہوئے اس کی توثیق کی۔ مزید برآں آل پاکستان مسلم لیگ کی ڈی لسٹنگ کے کیس میں جب الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر اے پی ایم ایل کو ڈی لسٹ کر دیا اور اس فیصلے کو اے پی ایم ایل کیطرف سے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا اور اس کے بعد کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی متعدد جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا جو قانون پر عمل کرنے سے قاصر رہیں۔ سپریم کورٹ نے پنجاب الیکشن ٹربیونلز سے متعلق الیکشن کمیشن کی اپیل کو منظور کیا اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار نہ رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کے مؤقف کو تسلیم کیا۔ترجمان نےکہا کہ اسی طرح حالیہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں بھی پہلے پشاور ہایکورٹ نے اور اب عدالت عظمیٰ کے آیینی بنچ نے الیکشن کمیشن کے مؤقف کو آئینی و قانونی قرار دیتے ہوئے اس کو برقرار رکھا ۔یہ تمام بیان کردہ اور انکے علاوہ متعدد دیگر عدالتی فیصلے اس بات کا ناقابل تردید ثبوت ہیں کہ الیکشن کمیشن کسی بھی قسم کے سیاسی دباؤ، عوامی شور یا سستی مقبولیت کے لیے اپنے فیصلوں میں ترمیم نہیں کرتا بلکہ وہ صرف اور صرف آئینی تقاضوں، قانونی دائرہ کار اور شواہد کی بنیاد پر اپنے فرائض سرانجام دیتا ہے۔یہ کہنا ہرگز مبالغہ نہ ہوگا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جو کسی سیاسی جماعت یا مفاداتی گروہ کے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والا ادارہ نہیں لہذا اپنی کوتاہیوں اور کمزوریوں کا ذمہ دار الیکشن کمیشن کو ٹھہرانے کی روش کسی بھی صورت مناسب نہیں ہے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی،سواری کی منتظر لڑکی کو ایک ہی ڈاکو نے چند لمحوں میں 2 مرتبہ لوٹ لیا
-
کراچی، اسلام آباد اورلاہورایئرپورٹس پر جدید ای گیٹس منصوبے کا ڈیزائن مکمل
-
اچھا وقت آنے والا ہے ایک عام آدمی کی زندگی بدلنے کے دن جلد آئیں گے، گورنرسندھ
-
پنجاب کے وسائل ، خزانے اورپانی پرپہلے پنجاب ، پھرکسی اورکا حق ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی ضمانت منظور
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کا اجلاس، 8 نکاتی ایجنڈے پر غور
-
دہشتگردوں کو کسی صورت اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان، کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت
-
لاہور میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والا شوہر گرفتار
-
لاہور سے کراچی جانے والی دو ٹرینیں منسوخ
-
کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم
-
پیپلز پارٹی مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہے ، ندیم افضل چن
-
کراچی: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.