
بھارت میں سائنسی تحقیق کا بحران، مودی حکومت کے دعوے زمینی حقائق کے برعکس
ہفتہ 28 جون 2025 23:40
(جاری ہے)
وِگیان دھارا کی آڑ میں اصل کٹوتیوں کو عوام سے چھپایا گیا۔
نئی اسکیم وِگیان دھارا نے وظائف کی ادائیگی کو بحران اور بدنظمی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے اور حکومتی فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث محققین لیپ ٹاپ تک خریدنے سے قاصر ہیں اور ان کی بچتیں بھی ختم ہوچکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارتی IITsاور IISERsکے محققین بیوروکریسی کی بے حسی، مبہم جوابات اور حکومتی نظراندازی کا شکار ہیں اور محققین تین سے نو ماہ تک بغیر کسی وظیفے کے گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ وِگیان دھارا کے بجٹ میں 67.5فیصد کمی کی گئی ہے جو 2016-17کے 43.89ارب روپے سے کم ہو کر 2025-26 میں محض 14.25ارب روپے رہ گیا ہے۔الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویوز میں بھارتی محققین نے شکایات کرتے ہوئے کہا کہ وہ وظیفہ نہ ملنے کے باعث سالانہ کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکے۔ایک فیکلٹی فیلو نے بتایا کہ ستمبر 2024سے اب تک انہیں ادائیگیاں موصول نہیں ہوئیں جس سے ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ ایک پی ایچ ڈی اسکالر نے کہا کہ ہم نے بار بار کالز اور ای میلز کیں، لیکن اکثر کا کوئی جواب نہیں آیا یا صرف مبہم اور بعض اوقات بدتمیز ی سے جواب ملا۔ایک اور اسکالر نے کہا کہ سرکاری بے حسی نے سائنسدانوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، کوئی سننے والا نہیں۔یہ صورتحال بھارت میں سائنس، تحقیق اور نوجوان محققین کے مستقبل پر ایک سنگین سوالیہ نشان لگا رہی ہے اور مودی حکومت کے آتم نربھر اور وِگیان دھارا کے دعوے زمینی حقائق سے یکسر مختلف ثابت ہو رہے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دیئے جانے کی حمایت
-
آرامکو کا جعفورہ گیس پروسیسنگ پلانٹس کے حوالے سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے کنسورشیم کے ساتھ 11 ارب ڈالر کا لیز اینڈ لیز بیک معاہدہ
-
کویت میں زہریلی شراب پینے سے متعدد غیر ملکی جاں بحق
-
انٹرویو میں متنازع دعوی،میلانیا ٹرمپ کی ہنٹر بائیڈن پر مقدمہ کرنے کی دھمکی
-
بہار، راہول گاندھی کی ووٹرفہرست کے ’’7 مردہ افراد ‘‘ کے ساتھ چائے نوشی
-
ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست جاری
-
ٹرمپ کی بڑی کامیابی،وفاقی اپیل کورٹ نے غیر ملکی امداد کی معطلی کے خلاف حکم امتناع ختم کر دیا
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوب گئیں، 26 افراد ہلاک
-
ٹرمپ نے پیوٹن اور یوکرینی صدر کی براہ راست ملاقات کروانے کا ارادہ ظاہر کر دیا
-
امریکی قرضے 370 کھرب ڈالر سے تجاوز کرگئے
-
سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم میں ’یوم استحصال کشمیر‘ کی مناسبت سے تقریب
-
پاک ڈونرز کی جانب سے کویت میں 30ویں بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کامیابی سے انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.