غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سوئیڈن میں مظاہرہ

مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین نے قاتل نیتن یاہو غزہ سے نکلو کے نعرے لگائے

اتوار 29 جون 2025 12:25

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سوئیڈن میں سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسٹاک ہوم میں احتجاجی مظاہرے میں شریک فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین نے قاتل نیتن یاہو غزہ سے نکلو کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں شریک افراد نے غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔