گزشتہ 20 ماہ میں اسرائیلی حملے دیگر ممالک تک بڑھ گئے، رپورٹ

اسرائیل نے شام میں گزشتہ چھ ماہ میں 200 حملے کیے، امریکی غیرسرکاری تنظیم

اتوار 29 جون 2025 12:25

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)گزشتہ 20 ماہ میں اسرائیل کے حملے غزہ سمیت مشرق وسطی کے دیگر ممالک تک بڑھ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل نے لبنان، شام، یمن اور ایران پر حملے کیے۔ امریکی غیر سرکاری تنظیم کے مطابق اسرائیل نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں سب سے زیادہ 18 ہزار سے زائد حملے کیے۔

(جاری ہے)

لبنان میں 15 ہزار سے زائد اسرائیلی حملوں میں ڈیرھ ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے۔اسرائیل نے شام میں گزشتہ چھ ماہ میں 200 حملے کیے، اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کے یمن پر 39 حملوں میں ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایران پر 13 سے 23 جون کے دوران 146 حملے کیے جن میں بچوں سمیت 606 ایرانی شہید، 5 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔