
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ، 21 مکانات تباہ، 4 افراد زخمی
خوف و ہراس پھیل گیا‘متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں، ریسکیو ذرائع
اتوار 29 جون 2025 12:25
(جاری ہے)
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد علاقہ مکین شدید خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی گھنٹے تک کھلے میدانوں میں مقیم رہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں اور نقصانات کا مکمل تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حکام نے شہریوں کو ممکنہ آفٹر شاکس کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پی ڈی ایم اے اور ریسکیو ادارے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔بلوچستان کے ضلع بارکھان میں کوہِ سلیمان کے دامن سے متصل علاقوں رکھنی، چھپر، مہمہ، صمند خان اور رڑکن میں بھی اتوار کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کے نتیجے میں متعدد گھروں کی دیواریں اور کمروں کی چھتیں گر گئیں، جبکہ کئی مقامات پر بجلی کے کھمبوں کو بھی نقصان پہنچا، جس کے باعث بعض علاقوں میں وقتی طور پر بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔زلزلے کے بعد شہری اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلے میدانوں میں پناہ لی۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم بعض دیہی علاقوں میں نقصانات کی نوعیت جاننے کے لیے سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
خواجہ سلمان رفیق کا ریسکیو ہیڈکوارٹر کا دورہ،محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا داتا دربارکا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا
-
پتوکی مرغیوں کے چوزوں سے لوڈ گاڑی جمبر لنک نہر میں جاگری ڈرائیور لاپتہ
-
ریلوے کے تمام ریزرویشن آفس 10محرم الحرم کو بند رہیں گے
-
صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق کا ریسکیو ہیڈکوارٹر کا دورہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پولیو اور سائٹ بورڈ ممبران پر مشتمل وفد کی ملاقات، پولیو وائرس کے خاتمے بارے تبادلہ خیال
-
معروف سماجی و کاروباری شخصیت پرویز اختر نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
عظمیٰ بخاری کا محرم الحرام کے انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے جھنگ کا دورہ
-
پنجاب میں وزراء کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الائونس بھی بڑھانے کا فیصلہ
-
قانون سازی تک ویپ کاروبار کرنے والوں کیخلاف کاروائی نہ کرنے کا حکم
-
بلوچستان‘ 4 جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 1 ارب روپے سے زائد رقم جاری
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ، زخمیوں کی عیادت کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.