چیچہ وطنی، ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار نوجوان لڑکی جاں بحق

اتوار 29 جون 2025 14:50

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) قومی شاہراہ پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی،پولیس کے مطابق گاؤں20،چودہ ایل کے رہائشی سکندر کی 18سالہ بیٹی رضیہ اپنے بھائی کے ہمراہ موٹر سا ئیکل پر جارہی تھی کہ اقبال نگر ٹال پلازہ پر عقب سے آنیوالے ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی ،حادثہ کے نتیجہ میں رضیہ سڑک پر گر کر جاں بحق ہوگئی تاہم اسکا بھائی معجزانہ طور پر محفوظ رہا،ٹریلر ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا،پولیس مصروف تفتیش ہے۔\378